اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، نیویارک ٹائمز کی شائع کردہ تازہ رائے شماری میں بتایا گیا ہے کہ 40 فیصد امریکی عوام کا کہنا ہے کہ اسرائیل جان بوجھ کر فلسطینی شہریوں کو نشانہ بناتا ہے، جبکہ 7 اکتوبر2023 کے بعد یہ شرح صرف 20 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق زیادہ تر امریکی ووٹرز اسرائیل کو مزید فوجی اور مالی امداد دینے کے مخالف ہیں۔
سروے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آج 35 فیصد امریکی فلسطینی عوام کی حمایت کرتے ہیں، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد یہ شرح 20 فیصد تھی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق اسرائیل کے حق میں امریکی عوام کی حمایت گھٹ کر 34 فیصد رہ گئی ہے، جو 7 اکتوبر 2023 کے بعد 47 فیصد تھی۔
آپ کا تبصرہ